اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عمران خان پر حملے کے پیچھے کون ہیں؟ تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے عمران پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے آئی جی پولیس کو عمران پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جے آئی ٹی میں انسداد دہشت گردی کو شامل کیا جائے گا، بظاہر لگتا ہے، حملہ کرنے والے ایک نہیں دو بندے تھے۔

پرویز الہی کاکہنا تھاکہ جاننا چاہتے ہیں فائرنگ واقعے کے پیچھے کون ہیں اور کن لوگو ں نے ملزم کوتربیت دی ، وہ کیا سوچ ہےجس کے تحت اس لڑکے کو تیارکیاگیا ،ملزم کو کتنے پیسے ملے، کہاں سے لے کر آئے۔

تفتیش آگےبڑھےگی تومیڈیاکےسامنےلائیں گے، حملہ کرنےوالےملزمان کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے۔

یاد رہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے واقعے پر وفاق نے پنجاب حکومت کو جےآئی ٹی بنانے کا مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ جےآئی ٹی میں پولیس افسران اورخفیہ اداروں کےنمائندوں کو شامل کیا جائے، جے آئی ٹی واقعے کی شفاف انکوائری کرے گی۔

وزارت داخلہ نے مراسلہ چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی ،اورایڈشنل کو ارسال کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں