اشتہار

چوہدری شجاعت کے انکار پر منیب بٹ بھی افسردہ

اشتہار

حیرت انگیز

 ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے سے انکار نے اداکار منیب بٹ کو بھی مایوس کردیا۔

ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے چند گھنٹوں قبل وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا تھا۔

منیب بٹ نے لکھا تھا کہ ’پاکستان بنتے ہوئے نہیں دیکھا انشا اللہ آج بدلتے ہوئے ضرور دیکھیں گے۔‘‘

- Advertisement -

اداکار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ہیش ٹیگ سی ایم پنجاب الیکشن کا استعمال بھی کیا تھا۔

تاہم اب چوہدری شجاعت کے پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے انکار نے منیب بٹ کو بھی مایوس کردیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ تویٹر پر صرف اتنا لکھا کہ ’مایوسی‘ ہوئی ہے، منیب بٹ نے سی ایم پنجاب کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

یاد رہے کہ چوہدری شجاعت کے انکار کے بعد ق لیگ کے کارکنان بھی ان کے خلاف پھٹ پڑے ہیں۔

ق لیگ کے کارکنان کا کہنا ہے کہ دو دہائیوں سے چوہدریوں کو سپورٹ کررہے ہیں لیکن اب کارکنان چوہدری شجاعت کا نام تاریخ میں اچھے الفاظ میں نہیں لکھا جائے گا ان کو ووٹ ہم دیتے ہیں اور یہ مشورے کسی دوسرے کے مان لیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں