اشتہار

وزیراعلیٰ کا انتخاب، پی ٹی آئی کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے ممبران اسمبلی کو ہراساں کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے ممبران اسمبلی کو ہراساں کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں زینب عمر اور سبطین خان کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کردیا ہے۔

عدالت عالیہ نے کل وزیراعلیٰ کے الیکشن کیلیے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو اراکین اسمبلی کو تحفظ دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

- Advertisement -

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اراکین اسمبلی اپنی مرضی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کو بلا خوف وخطر ووٹ دے سکیں اور سرکاری وکیل عدالتی حکم سے متعلق فریقین کو آگاہ کر کے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ پر ہارس ٹریڈنگ اور ایم پی ایز کو ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: تحریک انصاف کی خواتین ارکان کو وفاداریاں بدلنے کیلئے دھمکیاں

پاکستان تحریک انصاف کے کئی اراکین اسمبلی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں وفاداریاں بدلنے کے لیے دھمکی آمیز کالیں کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں