منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’ڈپٹی اسپیکر نے غداری کی، آرٹیکل 6 لگتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے غداری کی ہے ان پر آرٹیکل 6 لگتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہماری اکثریت تھی میں 30 سال سے پنجاب میں پارٹی کا صدر ہوں مجھے ووٹنگ میں منتخب کیا گیا لیکن فیصلہ میرے ہی خلاف دے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پہلے پولیس بلا کر ارکان پر تشدد کرایا گیا تھا آج بھی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اسمبلی میں پولیس بلائی تھی۔

ق لیگ کے ووٹ مسترد، حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ‌ پنجاب برقرار

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ چوہدری شجاعت کی بات ابھی چھوڑیں ڈپٹی اسپیکر کی بات کریں کیونکہ ہمارے ارکان کو ان کے خط کا پتا ہی نہیں تھا ڈپٹی اسپیکر نے جب چوہدری شجاعت کا خط پڑھا تب ارکان کو معلوم ہوا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ دوست محمد مزاری پر آرٹیکل 6 لگتا ہے انہوں نے غداری کی ہے اور انہوں نے جو رولنگ دی ہے اس پر توہین عدالت لگنی چاہیے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر نے ق لیگ کے 10 ووٹوں کو مسترد کرکے ن لیگ کے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں