کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر شوبز ستاروں کا ردعمل کا آگیا۔
گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ دی کہ چوہدری شجاعت کے خط کے مطابق ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے جاتے ہیں اور حمزہ شہباز وزیراعلیٰ برقرار رہیں گے۔
ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا جہاں عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ یکم جولائی کا اسٹیٹس بحال کردیا۔
اب شوبز ستاروں نے بھی گزشتہ روز کے پنجاب اسمبلی کے انتخاب پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
معروف اداکارہ ماورا حسین نے الیکشن کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ’انتخاب کی صورت حال کو ’سرکس‘ کا نام دیا۔
such a circus 🎪 #elections
— MAWRA HOCANE (Hussain) (@MawraHocane) July 22, 2022
ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں حمزہ کا کردار نبھانے والے اداکار فرحان سعید نے پنجاب اسمبلی میں انتخابات پر حیرانی اور ناگواری اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ’ بات کسی خاص پارٹی کو سپورٹ کرنے کی نہیں ہے لیکن آپ قوموں کے فیصلے کو بار بار کیسے چیلنج کر سکتے ہیں۔‘
فرحان سعید نے کہا کہ ’یہ سیاست نہیں ہے اگر کوئی اس پر فخر کر رہا ہے تو جان لے الیکشن کا لغوی معنی پی پی ایل الیکٹ ہے اب میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ یہ پی ڈی ایم کو مزید ختم کردے گا۔
Shocked and disgusted!
It’s not about supporting any particular party, how can you challenge nations verdict again and again. This isn’t politics if whoever is taking pride in it. Elections literally mean ppl elect. All I know is, this will further finish Pdm #punjabelections— Farhan Saeed (@farhan_saeed) July 22, 2022
اداکار بلال قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا کہ ‘پیسہ جیت گیا اور پاکستان ہار گیا’۔
بلال قریشی کے علاوہ دیگر اداکاروں نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔