اشتہار

ن لیگ کی جانب سے ق لیگی ارکان سے متعلق جعلی لیٹر لانے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ نواز (ن لیگ) کی جانب سے ق لیگی ارکان سے متعلق جعلی لیٹر لانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگ کی جانب سے ق لیگی ارکان کے حوالے سے جعلی لیٹر لانے کے خدشے کے پیش نظر سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت کا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت ق لیگ ارکان کو پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کا پیغام جاری کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پرویز الہٰی یا حمزہ شہباز، تخت لاہور پر کون بیٹھے گا؟ اس کا فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد ہوجائے گا۔

ایوان کے باہر ن لیگ اور اسمبلی سیکیورٹی کے درمیان جھگڑا

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے فری اینڈ فیئر انتخاب کے لیے ووٹنگ آج جمعہ 22 جولائی کو ہوگی، وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف و اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے امیدوار پرویز الہٰی میں مقابلہ ہوگا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 4 بجے طلب کیا گیا تھا لیکن ابھی تک ووٹنگ نہیں ہوسکی ہے، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اجلاس کی صدارت کریں گے، ممبران اسمبلی شو آف ہینڈ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

تحریک انصاف نے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ 188 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حکومتی اتحاد کی تعداد 179 ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں