لاہور: صوبہ پنجاب میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے صوبائی ٹاسک فورس برائے روڈ سیفٹی تشکیل دے دی گئی، آلودگی میں کمی کے لیے الیکٹرک گاڑیوں، رکشوں اور بائیکس کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے صوبائی ٹاسک فورس برائے روڈ سیفٹی تشکیل دے دی، ٹاسک فورس کے سربراہ صوبائی وزیر راجہ بشارت ہوں گے۔
ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے بڑا اقدام. صوبائی ٹاسک فورس برائے روڈ سیفٹی تشکیل دے دی گئی۔ٹاسک فورس ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کرے گی۔ ٹاسک فورس کی تجاویز کی روشنی میں ٹریفک حادثات سے بچاؤ اورعوام کی سیفٹی کیلئے فور ی اقدامات کئے جائیں گے۔ pic.twitter.com/X0QNEJdetU
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) November 5, 2022
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کرے گی، ٹاسک فورس کی تجاویز کی روشنی میں ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل رکشے کی جگہ الیکٹرک منی کارٹ متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
موٹرسائیکل رکشہ کی جگہ الیکٹرک منی کارٹ متعارف کرانےکی منظوری۔صوبےمیں آلودگی میں کمی کیلئےماحول دوست الیکٹرک بائیک کوفروغ دینےکااصولی فیصلہ۔پنجاب میں الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔موٹرسائیکل رکشہ کوبھی مرحلہ وارگالف کارٹ گاڑی میں تبدیل کردیا جائے گا
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) November 5, 2022
انہوں نے بتایا کہ صوبے میں آلودگی میں کمی کے لیے ماحول دوست الیکٹرک بائیک کو فروغ دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکل رکشے کو بھی مرحلہ وار گالف کارٹ گاڑی میں تبدیل کردیا جائے گا۔