اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب نے پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا۔سسٹم سے قیدیوں، اسٹاف، انتظامی اور دیگر امور کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔

پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا پنجاب کی7جیلوں میں فوری طور پر آغاز کر دیاگیا ہے، پریزن انفارمیشن سسٹم کا دائرہ کار بتدریج پنجاب کی تمام جیلوں تک بڑھایا جائے گا، قیدیوں کی آمدورفت قید کے دوران سرگرمیوں کی ڈیجیٹل نگرانی اور ریکارڈ رکھا جائے گا، ملاقاتیوں کا ریکارڈ بھی سسٹم کے ذریعے مرتب کیا جاسکے گا۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ نے پنجاب کی تمام جیلوں میں ڈی سی او قائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ جیلوں کے حالات سدھارنے کا آغاز کیاگیا ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مختلف اضلاع میں دورے کر کے جیلوں کے حالات کا جائزہ لے رہا ہوں،قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پورے پنجاب کی جیلوں میں ایئرکولر اور واٹر کولر بھی لگائے جائیں گے،جیل میں باقاعدہ اصلاح کا 100سال بعد پہلی مرتبہ اہتمام کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں