لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےشیخوپورہ تاگوجرانوالہ دورویہ سڑک منصوبےکاسنگ بنیادرکھ دیا اور کہا کہ سڑک کی تعمیرسےنقل و حمل میں آسانیاں ہوں گی اور روزانہ ہزاروں گاڑیوں کوآمدو رفت کی بہترین سہولت ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےشیخوپورہ تاگوجرانوالہ دورویہ سڑک منصوبےکاسنگ بنیادرکھ دیا ، وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ تقریب میں منصوبے کا سنگ بنیادرکھا گیا، عبدالعلیم خان، میاں اسلم اقبال اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 43کلو میٹرطویل سڑک5 ارب 70کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہوگی اور یہ سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائی جائے گی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ گوجرانوالہ سڑک کی تعمیرسےنقل و حمل میں آسانیاں ہوں گی اور روزانہ ہزاروں گاڑیوں کوآمدو رفت کی بہترین سہولت ملے گی جبکہ گوجرانوالہ سے موٹر وے ایم 2 اور شیخوپورہ تک تیزاورآسان رسائی ممکن ہو سکے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 25 سال تک سڑک کی دیکھ بھال پرائیویٹ پارٹنرزکے ذمہ ہوگی، سڑک کی تعمیرسے2 صنعتی شہرآپس میں منسلک ہوں گے، اس منصوبے سے کاروبار کرنے والوں کوآسانی ہوگی اور شہریوں کوبھی آمد و رفت کی بہترین سہولت ملےگی جبکہ دورویہ سڑک بننےسےوقت اورایندھن کی بھی بچت ہوگی۔