جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

مخالفین نے جو میرے ساتھ کیا وہ اللہ پر چھوڑ دیا، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مخالفین نے میرے ساتھ جو کیا وہ اللہ پر چھوڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے جو میرے ساتھ کیا وہ اللہ پر چھوڑ دیا اب وقت نے کیسا پلٹا کھایا وہ اب میرے پاس اڈیالہ جیل میں قید ہے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں پوچھا کیا کھا رہا ہے؟ اے سی مل رہا ہے یا نہیں؟ اچھا کھانا کھا رہا ہے اس سے بھی اچھا کھانے مجھے اعتراض نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مقبولیت کا یہ عالم ہے جلاؤ گھیراؤ کی کالز پر پنجاب سے کوئی نہیں نکلا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مخالف پہلے پاکستان سے اور اب آپس میں لڑ رہے ہیں، ملک ٹیک آف کررہا ہے، مخالف مکافات عمل کا شکار ہے، جاہلانہ بات کی سڑکوں سے کون سی قوم ترقی کرتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں