پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیراعلٰیٰ پنجاب کی یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پرآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر پہنچ کر ان کے بیٹے کی بازیابی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی مبارک باد دینے گیلانی ہاؤس پہنچے تو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادوں نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں علی حیدر گیلانی کے علاوہ علی موسی گیلانی اور عبدالقادر گیلانی بھی موجود تھے۔  وزیر اعلی نے گیلانی خاندان کی عزم و ہمت کو سراہا۔

ملاقات میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور جمہوریت کے استحکام کے لئے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں : علی حیدر گیلانی تین سال بعد اپنے گھر پہنچ گئے

واضح رہے علی حیدر گیلانی کی رہائی کے بعد گیلانی ہاؤس پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اگر وہ امریکی صدراتی امیدوار میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں تو گیلانی خاندان کو وائٹ ہاؤس مدعو کریں گی۔

پڑھیں : ہیلری کلنٹن کی یوسف رضا گیلانی کو بیٹے کی رہائی پر ٹیلی فون کرکے مبارکباد

دوسری جانب علی حیدر گیلانی کی بازیاپی پر سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کا شکریہ ادا کیا تھا، جبکہ علی حیدر گیلانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے تین سال کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ یہ ایک لمبی کہانی ہے جس کی تفصیل جلد عوام کے سامنے لائی جائے گی ‘‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں