لاہور: وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے.
تفصیلات کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے داتا دربارد ھماکے میں تفتیش کی پیش رفت سے آگاہ کیا.
وزیراعظم کو شیلٹرز ہومزکی تعمیر مکمل ہونے سےمتعلق بھی آگاہ کیا گیا، پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کی تیاریوں پربھی وزیراعظم کوبریفنگ دی. وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کوشہریوں کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی.
وزیر اعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ سے روانہ ہوگئے. وزیراعظم شوکت خانم اسپتال میں تقریب میں شریک ہوں گے.
مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی مؤثر ڈرگ پرائسنگ پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آج لاہور پہنچے، جہاں وزیر اعلیٰ نے ان کا استقبال کیا، اس دورے میں وزیر اعظم کو صوبائی وزیر خزانہ مجوزہ بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔
ذرایع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زمان پارک میں اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔