اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

‘پاکستان میں دبئی کے طرز پر شہر کی تعمیر کا منصوبہ انقلاب برپا کردے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ گیم چینجر منصوبہ ہے، معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ میں یہ منصوبہ انقلاب برپا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں راشدعزیز نے عثمان بزدار کو پراجیکٹ کے حوالے سے اہم امور سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے سے متعلقہ امور جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ گیم چینجر منصوبہ ہے، ماضی میں کوئی حکومت اس منصوبےکو شروع کرنےکی ہمت نہ کرسکی۔

- Advertisement -

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ باتیں بنانے والے باتیں کرتے رہ گئے،منصوبے پرکام شروع نہ کرسکے، منصوبے کو شروع کرنے کا کریڈٹ ہماری حکومت کو جاتا ہے، منصوبے کی معاشی، سماجی، ماحولیاتی اہمیت اور ضرورت سےکوئی انکارنہیں کرسکتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ معاشی سرگرمیوں،سرمایہ کاری کےفروغ میں یہ منصوبہ انقلاب برپاکرےگا، لاہورمیں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لئے پراجیکٹ کی بہت اہمیت ہے، ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع میسرہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 90فیصد مقامی اشیا کے استعمال سے پاکستانی انڈسٹری کو فروغ ملےگا، یہ پراجیکٹ مستقبل میں کئی دہائیوں تک مثال بنے گا۔

عثمان بزدار نے اتھارٹی کے چیئرمین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں