جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کورونا کی چوتھی لہر، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کورونا ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر صوبےبھرمیں کوروناایس اوپیزپرسختی سےعمل کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں،دیگرمقامات کی چیکنگ کریں اور حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پرقانون کےتحت کارروائی کی جائے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہر ضروری اقدام پہلے بھی اٹھایا آئندہ بھی اٹھائیں گے، ایس اوپیزپرعمل نہ کرنےکےباعث کیسزمیں اضافہ ہورہاہے اور بےا حتیاطی کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی تعدادبڑھ رہی ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں سےاپیل ہےکہ وہ حکومتی ہدایات پرعمل کریں ، چوتھی لہرکی روک تھام کےلئےشہریو ں کاتعاون ضروری ہے۔

گذشتہ روز پنجاب حکومت نے کرونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لئے “کانٹی جنسی” پلان تیار کرنےکا فیصلہ کیا تھا اور حکام کو ہدایت دی گئی کہ بیڈز،ادویات،آکسیجن سلنڈرز،وینٹی لیٹرزکی کمی نہ ہونے پائے۔

زیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عندیہ دیا تھا کہ کرونا کیسز میں اضافہ ہوا تو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے، حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے، ایس او پیز پر عمل سےشہری خود کو اور دوسروں کو محفوظ بناسکتےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں