تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شادی کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شادیوں پر ون ڈش کی پابندی کے قانون پر سختی سےعملدرآمد کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدار ت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، جس میں عوام کو ریلیف دینے کےلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے شادیوں پر ون ڈش کی پابندی کے قانون پر سختی سےعملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں ون ڈش پابندی کے قانون پر عمل کرایا جائے۔

حمزہ شہباز نے خلاف ورزی پر قانون کےمطابق کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈش پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس اقدام سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا، ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے، ہروہ قدم اٹھائیں گےجس سے عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے، ون ڈش کی پابندی پرعملدرآمد کا روزانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لوں گا۔

Comments

- Advertisement -