لاہور : سوئمنگ پول میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بغیر سیکیورٹی اور لائف گارڈز کے سوئمنگ پولز بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے بغیر سیکیورٹی اورلائف گارڈز کے سوئمنگ پولز کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔
اس حوالے سے سی سی پی اولاہور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سوئمنگ پول کے مالک سمیت 11ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سائنسی بنیادوں پر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے، تفتیش کومکمل کرکے کیس کاچالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے۔
پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کوانصاف کی فراہمی کے لئے آخری حد تک جاؤں گا، درندگی کامظاہرہ کرنے والے ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ معصوم بچی کےلواحقین کوانصاف کی فراہمی کوہرصورت یقینی بنایاجائےگا اور بغیرسیکیورٹی اورلائف گارڈزکےسوئمنگ پولزکےخلاف بلاامتیازقانونی کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا اس کیس پر ہونے والی پیشرفت کا خود جائزہ لوں گا۔