لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لئے موثر اقدامات کاحکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہائی الرٹ کردیا اور کہا سڑکوں اور بازاروں میں پانی کھڑا ہوا تو سخت ایکشن لوں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لئے موثر اقدامات کاحکم دیتے ہوئے کہا برساتی نالوں، ڈرین ،واٹر چینلز کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو موثر اقدامات کے لئے ہائی الرٹ کردیا اور کہا نشیبی علاقو ں میں اربن فلڈنگ سےنمٹنےکیلئےپیشگی اقدامات کئےجائیں ، متعلقہ محکمےاربن فلڈنگ سےنمٹنے کے لئے مؤثراقدامات کریں۔
عثمان بزدار نے درکار آلات، مشینری اور دیگر وسائل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا واسااور بلدیاتی نمائندےبارشوں کی صورتحال پرپیشگی انتظامات کریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ سڑکوں اور بازاروں میں پانی کھڑا ہوا تو سخت ایکشن لوں گا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے بارشوں سےقیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا حادثات میں زخمی افراد کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا مکہ بندروڈپرچھت کےملبےتلےدبےافرادکونکالنےکاکام تیزکیاجائے، امدادی کاموں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔