ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نشتر اسپتال ٹو کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نشتر اسپتال ٹو ملتان کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔سردار عثمان بزدار نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کا بھی دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے نشتر اسپتال ٹو کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ جنوبی پنجاب کے عوام کاحق تھا جو دیا جا رہا ہے،پہلےمرحلے میں500 بستروں پر مشتمل اسپتال بنایا جا رہا ہے۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے کڈنی انسٹی ٹیوٹ کو مکمل طور پر فعال کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ صحت کے ترقیاتی منصوبے اپنی نگرانی میں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کراؤں گا،ہیلتھ پراجیکٹس کی تکمیل میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔
آندھی کے بعد کی صورت حال، عثمان بزدار بغیر پروٹوکول لاہور میں نکل آئے
یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا تھا، اس دوران انہوں نے بارش اور آندھی سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا تھا۔