جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹائر جلانے کی پابندی پرسختی سےعملدرآمد کرانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹائر جلانے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسموگ میں اچانک اضافے سے شہریوں کو مشکلات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں رات گئے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے خنکی میں بھی اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، بارش سے اسموگ میں کمی آئے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹائر جلانے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لاہورمیں اسموگ کی صورت حال کو مسلسل مانیٹرکیا جا رہا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں، اسموگ میں اچانک اضافے سے شہریوں کو مشکلات ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں کی مشکلات میں کمی کے لیے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آج لاہور کے تمام اسکول اچانک اسموگ بڑھنے کی وجہ سے بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور ہائی کورٹ نے شہر میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔ عدالت نے واٹرکمیشن سے ماحولیاتی آلودگی پر رپورٹ طلب کرلی تھی۔

عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ شہر میں ماحولیاتی آلودگی حالیہ دنوں میں خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے آئندہ آنے والے دنوں میں یہ ماحولیاتی آلودگی بدترین شکل اختیار کر جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں