جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

‘اپوزیشن آئندہ بھی سرپرائز کیلئے تیار رہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن واویلا کرنے کے بجائے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے اور آئندہ بھی سرپرائز کیلئے تیار رہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے بیان میں کہا کہ اسپیکر انتخاب میں جیت اور ڈپٹی اسپیکرعدم اعتماد کی کامیابی عمران خان بیانیے کی فتح ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کےغیرقانونی طور پر چھینےگئے مینڈیٹ کو جمہوری اندازمیں واپس لیا، یہ عوام کی حقیقی فتح ہے، پنجاب سے فسطائیت کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا عوامی خدمت کا سفر وہیں سے شروع ہوگا، جہاں سے روکنے کی مذموم کوشش کی گئی ، ترقی جعلی مینڈیٹ سے نہیں بلکہ حقیقی مینڈیٹ سے ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ہے، صوبے کو صحیح معنوں میں جمہوری انداز سے چلائیں گے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ اپوزیشن واویلا کرنے کی بجائے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے اور آئندہ بھی سرپرائز کیلئے تیار رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں