لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور آرمی چیف گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی کے اصل ہیرو ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں، فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی پوری قوم کی بہت بڑی فتح ہے۔
پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کا سہراعمران خان اوران کی ٹیم کوجاتاہے ،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے اس کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا۔
ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں۔فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی پوری قوم کی بہت بڑی فتح ہے۔اس کامیابی کا سہرا عمران خان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔#FATF
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) October 22, 2022
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان اور آرمی چیف گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی کے اصل ہیرو ہیں۔
عمران خان اور جنرل قمرجاوید باجوہ گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی کے اصل ہیرو ہیں۔#FATF
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) October 22, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں پرویزالٰہی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اس میں وہی رول ہے جو کرکٹ میں12ویں کھلاڑی کا ہوتا ہے، مسلم لیگ ن کےدورمیں پاکستان کوگرےلسٹ میں ڈالاگیا، ن لیگ کو اس ڈھٹائی سے اس کامیابی کا کریڈٹ لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
پی ڈی ایم کی نام نہاد حکومت کا گرے لسٹ سے نکلنے میں وہی رول ہے جو کرکٹ میچ میں بارویں کھلاڑی کا ہوتا ہے۔مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا. ن لیگ کو اس ڈھٹائی سے اس کامیابی کا کریڈٹ لیتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔#FATF
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) October 22, 2022