لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے اقدامات سے انشاءاللہ یوم عاشور پرامن رہے گا، دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹیریٹ میں محرم کے مرکزی کنٹرول روم کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہامن و امان برقرار رکھنے کیلئے پنجاب حکومت نے بہترین انتظامات کئے ہیں۔
پولیس اور انتظامیہ وضع کردہ سیکورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں، دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ جلوسوں، مجالس کی نگرانی کیلئے جدید نظام وضع کیا گیا ہے، جلوسوں کی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے، پنجاب حکومت کے اقدامات سے انشاءاللہ یوم عاشور پرامن رہے گا۔
واضح رہے کہ لاہور کا مرکزی جلوس نثارحویلی سے نکالا گیا جو مقرر کردہ راستوں پر گامزن ہے، عزاداران حسین نے جلوس کے راستے میں سینہ کوبی کی اور زنجرر زنی کی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے تمام راستوں کو مکمل طور پر سیل کرتے ہوئے ہر داخل ہونے والے ہر شخص کی میٹیل ڈیٹیکٹو کے ذریعے جامہ تلاشی لی جا رہی ہے۔