جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے، سردارعثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے، جلد ملتان کےعوام کونشتر ٹو کا تحفہ دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے نشتر ہسپتال کے دورے کے موقع پر انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سردارعثمان بزدار نے نشتر اسپتال ملتان کا اچانک دورہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف وارڈز میں مریضوں کو فراہم طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ڈائلیسز، آئی سی یو اور میڈیکل وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں سے علاج ومعالجے کی سہولتوں سے متعلق دریافت کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے زیر علاج ٹیچر کی عیادت کی اورپھول پیش کئے۔

بعد ازاں انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے، عثمان بزدار نے سختی سے ہدایت کی کہ مفت ادویات کی عدم دستیابی سے متعلق شکایت سامنے نہیں آنی چاہیے، مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیں: پولیس کلچر آہستہ آہستہ تبدیل ہوگا: وزیر اعلیٰ‌ پنجاب عثمان بزدار

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جلد ملتان کے عوام کو نشتر ٹو کا تحفہ دیں گے، عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت کا شعبہ اپ گریڈ کرنا حکومت پنجاب کا اولین مقصد ہے، اس سلسلے میں ادویات کی فراہمی اور کوالٹی کیلئے خصوصی نظام وضع کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں