لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں غیر جانبدار اور شفاف ضمنی انتخابات کے انعقاد پر متعلقہ اداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ مقامات پر ناخوشگوار واقعات پیش آئے جس پر فوری ایکشن لیا گیا تاہم مجموعی طور پر امن و امان کی صورتِ حال اطمینان بخش رہی۔
انہوں نے کہا کہ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا گیا۔
صوبے کے 14 اضلاع کے 20 حلقہ میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی ہے۔ کچھ حلقوں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔
ضمنی انتخابات کے دوران مختلف مقامات پر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف و دیگر جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑے ہوئے۔