تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں‘

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے، انہوں نے وہ کام کیا جسے قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان کے فیٹف کی گرے فہرست سے نکلنے پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دلچسپی اور تسلسل کے ساتھ کاوشوں سے تمام اہداف مکمل کیے گئے، پاکستان نے بین الاقوامی رسک بیسڈ اسٹرٹیجی کی پاسداری کی روایت برقرار رکھی۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا: ’پاکستان نے تمام نکات پر عمل درآمد کر کے ایک ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیا۔ فوج کے سربراہ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ آرمی چیف نے قومی اداروں کے ساتھ مل کر تمام نکات پر عمل درآمد یقینی بنایا۔‘

مزید پڑھیں: فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی کا سہرا آرمی چیف کے نام

انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو ہر حال میں بلیک لسٹ کر دیا جائے، پاک فوج نے بھارت کی اس سازش کو ناکام بنایا، قوم شاندار کامیابی پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے وہ کام کیا جو پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی، قمر جاوید باجوہ پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں، قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -