تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’جنرل قمر جاوید باجوہ کا دور دِلوں میں یاد رہے گا‘

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا دور لوگوں کے دِلوں میں یاد رہے گا۔

اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قمر جاوید باجوہ نے بہت محنت کی، ان کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، آپریشن رد الفساد میں ان کے شاندار کردار کی دنیا معترف ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا: ’ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا کریڈٹ قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔ الحمد اللہ، آج خیبر پختونخوا سمیت تمام علاقوں میں امن ہے۔ سیلاب میں آرمی پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں بروقت پہنچی اور سندھ میں بھی فوج نے بھرپور کام کیا۔ ان کی سماجی و دینی خدمات بے شمار ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کا بہت تجربہ ہے اور انہوں نے بہت کام کیا ہے، ان شاء اللہ عاصم منیر بہترین سپہ سالار ثابت ہوں گے۔

ویڈیو پیغام میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت یہ نہ سمجھے کہ ہم لاوارث ہوگئے ہیں، پاک فوج دنیا کا بہترین ادارہ ہے اور پورا ایک نظام موجود ہے، دنیا کی سب سے بہترین فوج پاکستان کی فوج ہے۔

Comments

- Advertisement -