اشتہار

گورنر نے ڈی نوٹیفائی کا حکم واپس لے کر ہمارے مؤقف کی تائید کی، وزیر اعلیٰ پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے ڈی نوٹیفائی کا حکم واپس لے کر ہمارے مؤقف کی تائید کی۔

پرویز الٰہی کی زیرِ صدارت میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسپیکر صوبائی اسمبلی سبطین خان، راجہ بشارت، حسین الٰہی نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرویز الٰہی پر اظہارِ اعتماد کرنے والے ارکان اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ گورنر پنجاب نے ڈی نوٹیفائی کا حکم واپس لے کر ہمارے مؤقف کی تائید کی، گورنر کے نوٹیفکیشن سے اعتماد کے ووٹ کی کارروائی مؤثر ہوگئی۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رانا ثنا اللہ حقائق مسخ اور عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، وہ عدالتی فیصلے کی من مانی تشریح کر رہے ہیں اور ان کی قیادت جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔

’عوام میں ان کی کوئی ساکھ نہیں۔ رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو پنجاب میں عبرتناک شکست ہوئی۔ پنجاب کے تخت پر قبضے کی خواہش رکھنے والوں کو راتوں رات فرار ہونا پڑا۔ اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا اور آئندہ بھی سرخرو ہوں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی منفی سیاست کو پنجاب نے مسترد کر دیا، ان کی سازشیں دھری رہ گئیں۔ اسمبلی پر شب خون مارنے کی کوشش کرنے والے روتے رہیں گے۔

اجلاس میں اسپیکر سبطین خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے آئین و قانون کے مطابق اعتماد کے ووٹ کی کارروائی مکمل کی۔ راجہ بشارت نے کہا کہ عدالت عالیہ نے گورنر کے وکیل نے اسمبلی کارروائی کو آئینی قرار دیا، رانا ثنا اللہ خفت مٹانے کے لیے پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں