لندن: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے ایک ہفتے کے دورے پر برطانیہ کے دار الحکومت لندن پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اپنے نجی دورے پر لندن پہنچے ہیں جہاں وہ سابق وزیر عظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے جبکہ اپنا معمولی چیک اپ بھی کروائیں گے۔
لندن ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معمول کے چیک کے لیے لندن آیا ہوں، اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی عیادت بھی کروں گا، جبکہ میرا یہ ایک نجی دورہ ہے۔
بیگم کلثوم نواز کی دوبارہ طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
ملکی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو مل جل ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ملک نفرتوں اور جھگڑوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان کے تمام اداروں کو مل بیٹھ کر آگے بڑھنے کا سوچنا ہوگا۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت کے ذریعے پاکستان کا مستقبل روشن بنائیں گے، ہمیں ملک کو کسی تصادم کی طرف لے جانے سے بچانا ہوگا، ہم نفرتوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتے ہیں۔
اسحاق ڈارکی بیگم کلثوم نوازکی عیادت کے لیے پارک لین آمد
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بدستور خرب رہنے کے باعث وہ لندن کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، اس قبل کے تین گلے کے آپریشن ہوچکے ہیں جو کامیاب رہے تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے کینسر کی تشخیص کے بعد بیگم کلثوم نواز مسلسل زیر علاج ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔