جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

"31 دسمبر آکر گزرجائے گی، استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے”

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کے استعفوں پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اکتیس دسمبر آئےگی اور گزر جائے گی، استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کے نا آسودہ ارمانوں پر اوس پڑچکی ہے، یہ عناصر جتنی مرضی منت ترلے کرلیں، این آر او نہیں ملنے والا، وزیراعظم عمران خان کے ہوتے انہیں لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن پےدرپے ناکامیوں کے باوجو غفلت میں سورہی ہے، کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینےکی اخلاقی جرأت ہرگز نہیں، اکتیس دسمبر آئےگی اور گزر جائے گی، استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے، یہ ٹولہ جانتا ہے کہ استعفے دیئےتو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  عوام نے ٹھکرائے عناصر کو آر اور پار کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عاقبت نا اندیش پی ڈی ایم کو تاریخیں دینے کی عادت پڑچکی ہے، شور و غوغا کرنے والے قوم پر رحم کریں اور منفی سیاست ترک کردیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں