اشتہار

کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق سمری پر وزیراعلیٰ کی ابتدائی منظوری، وفاقی کابینہ سے حتمی فیصلے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم لکھنے کی سفارش ابتدائی طور پر منظور کرکے کالعدم ختم کرانے سے متعلق وفاقی کابینہ کی منظوری لینے کی ہدایت کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نام کے ساتھ کالعدم ہٹانے اور پابندی ختم کرنے کے لیے ارسال گئی سمری کی ابتدائی منظوری ہوگئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادار نے سمری کی ابتدائی منظوری دی اور تحریک لبیک کو کالعدم ختم کرانے سے متعلق کابینہ سے منظوری لینے کا حکم دیا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ محکمہ سروسزکیبنٹ ونگ پنجاب نے تمام وزرا کو منظوری کیلئےسمری بھجوائی، جس میں سفارش کی گئی تھی کہ تحریک لبیک کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹایاجائے۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر کیس کو نمٹا دیا۔

مزید پڑھیں: محکمہ داخلہ پنجاب کی تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی جانب سے نظر بندی چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران امیر حسین کے وکیل برہان معظم ملک نے کہا کہ نظر بندی کے  نوٹیفیکیشن کی مدت ختم ہونے کی بنا پر  درخواست غیر موثر ہو چکی ہے ۔  وکیل نے استدعا کی کہ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست واپس لینا  چاہتے ہیں، اس کی اجازت دی جائے۔

دو رکنی بنچ نے استدعا منظور کر لی اور درخواست واپس لینے کی بنیاد پر کیس کو نمٹا دیا ۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں