جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا جس میں انسداد ڈینگی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدا ر نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا، صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں صوبے میں انسداد ڈینگی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈینگی پرقابوپانے کے لیے موثراقدامات کی ہدایت

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انسداد ڈینگی کے لیے وضع پلان پر100فیصد عمل یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے سدباب کے لیے صوبے میں ادارے فعال کردار ادا کریں، کوتاہی جہاں نظر آئی وہاں پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی بخار کے مریض سامنے آنے لگے ہیں، سب سے زیادہ ڈینگی مریض اسلام آباد کے نواحی علاقے گلشن اقبال میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 100 ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں