جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا رکشہ میں بیٹھی خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رکشہ میں بیٹھی خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہورمیں خواتین سےہراسانی کے2 مزید واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے رکشہ میں بیٹھی خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے کو فوری گرفتار کیا جائے.

وزیر اعلی پنجاب نے گلشن اقبال پارک میں خواتین سےبدتمیزی کرنے والوں کی گرفتاری کی بھی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اور لاہورسمیت پنجاب میں جہاں ایسے واقعات ہوئے ملزمان کوفوری پکڑاجائے، اجتماع اور فیملی پوائنٹس پر سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کیے جائیں۔

- Advertisement -

یاد رہے جشن آزادی کے روز رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی تھی ، جس میں اوباش نوجوان رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کرتے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ اوباش نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے، اوباش نوجوان موٹر سائیکل سے اتر کر رکشے میں سوار ہوگیا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جبکہ رکشے میں سوار خواتین نے خود کو بچانے کے لیے جوتا اٹھا لیا، خواتین کے ساتھ رکشے میں بچہ بھی سوار تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں