تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

’سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں یقین ہے رانا ثنا اللہ کو سزا ضرور ملے گی‘

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں رانا ثنا اللہ کا اعترافی بیان عدالت کو دینے جا رہے ہیں یقین ہے اس کیس میں انہیں سزا ملے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق بہترین ٹیم کام کر رہی ہے، ٹیم میں مایہ ناز وکلا، ایڈووکیٹ جنرل خود بھی شامل ہیں، رانا ثنا اللہ نے ہی لوگوں پر گولیاں چلانے کا حکم دیا تھا، ان کا اسمبلی میں دیا گیا اعترافی بیان بھی موجود ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ریاست کے اندر ریاست بن رہی تھی، ہم نے ماڈل ٹاؤن میں اور بھی کرنا تھا۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کا یہ اعترافی بیان ہم عدالت کو دینے جا رہے ہیں وہ سمجھتے تھے کہ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، رانا ثنا اللہ اردگرد دیکھ لیں کس کی حکومتیں ہیں، پنجاب، کے پی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں عمران خان کی حکومت ہے، عمران خان جو کہیں گے وہی کریں گے اور رانا کو کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ملے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں یقین ہے رانا ثنا اللہ کو سزا ملے گی اور جب ان کو سزائیں ہوں گی تو انہیں لگ پتہ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 سال بعد لندن آیا ہوں، مونس کی فیملی سے ملاقات کرنا تھی، تاہم شریف فیملی سے کوئی ملاقات طے نہیں اور نہ کوئی شوق ہے، کافی عرصہ ساتھ رہنے کے بعد انسان کو سیکھ جانا چاہیے، نواز شریف نے جو ملک کے ساتھ کیا اس کے بعد میں ان سے بالکل نہیں ملنا چاہتا۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے ساتھ سیلاب کے باوجود ظلم کیا اور امداد کا ایک روپیہ بھی پنجاب نہیں آنے دیا ہے، یہاں سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے جو پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے وہ عمران خان نے جمع کیا تھا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ نارکوٹکس سے متعلق پنجاب میں نیا قانون لا رہے ہیں اور صوبے میں نارکوٹکس سے متعلق ایک فورس بنا رہے ہیں، نارکوٹکس فورس میں ریٹائرڈ کمانڈوز کو شامل کرینگے، کالجز میں منشیات پکڑی جائیں گی تو کالج انتظامیہ ذمے دار ہوگی، ورلڈ بینک اور امریکی سفیر نے بھی منشیات کی روک تھام کیلئے مدد کا یقین دلایا۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرم کیلئے بھی ورلڈ بینک نے تعاون کرنے کا کہا ہے، گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے جا رہے ہیں، جیل ریفارم بھی شروع کی ہیں، پنجاب میں 2،3 نئی جیلیں بھی بنانے جا رہے ہیں، جیلوں میں کھانے کا بہترین انتظام کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -