تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

شریف برادران شروع سے ہی دو نمبری ہیں، پرویز الہٰی

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے نواز شریف اور شہباز شریف شروع سے ہی دو نمبر ہیں انہوں نے قسم کھائی ہے کہ کوئی ایک نمبر کام نہیں کرنا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور کے علاقے سمن آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایماندار ہیں اس لیے لوگوں نے ان کا ساتھ دیا ہے جب کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں بھائی شروع سے ہی دو نمبر ہیں۔ انہوں نے قسم کھائی ہے کہ کبھی کوئی ایک نمبر کام نہیں کرنا۔ شہباز شریف جس طریقے سے مانگنے جاتے ہیں وہ سب جانتے ہیں۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان بہادر ہیں جو عوام کی بہتری اور بھلائی کیلیے خطرہ مول لے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو محفوظ کیا، جلد ان پر حملے کے اصل مجرم پکڑے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ لاہور کے پالان کا خاتمہ چاہ رہے تھے۔ مستقبل میں ن لیگ نظر نہیں آئے گی بلکہ صرف پی ٹی آئی اور ہمارے ہی کام نظر آئیں گے۔ تمام محکموں کو کہا ہے ایک سال میں یہ منصوبے مکمل کریں۔ سمن آباد کرکٹ اسٹیڈیم کا ڈیزائن بھی شاندار ہے۔ اس کے ساتھ اسپورٹس کمپلیکس بھی بنایا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -