ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

تحریک عدم اعتماد : وزیراعلیٰ پنجاب سیاسی محاذ پر سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج اہم صوبائی وزرا کو مشاورت کیلئے بلا لیا، جس میں سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی پر گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سیاسی محاذ پر سرگرم ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب نے آج اہم صوبائی وزرا کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا۔

وزرامیں راجہ بشارت، محمودالرشید، میاں اسلم ،یاسمین راشد ، چوہدری ظہیرالدین، اختر ملک، اسد کھوکھر ،انصر مجید نیازی شامل ہیں۔

صوبائی وزرا سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی پر گفتگوہوگی۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نےعدم اعتمادکاجوگڑھاکھوداہےوہ خوداس میں گرےگی، ان کے پاس نمبر گیم پورانہیں،ناکامی نوشتہ دیوار ہے اور وزیراعظم عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا عدم اعتماد کی تحریک میں کوئی جان نہیں، اپوزیشن اکٹھی ہو کربھی وزیراعظم کا مقابلہ نہیں کرسکتی، اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتی مفادات کےگردگھوم رہی ہے اور ہوس اقتدار میں اپوزیشن عناصر نے قومی مفادات کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں