لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش کر انکوائری کے معاملے پر نیب کو حقائق سے آگاہ کیا، نئے پاکستان میں کوئی قانون سےبالاتر نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب پیشی کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئےذاتی حیثیت میں نیب میں پیش ہوا اور ذاتی حیثیت میں پیش ہوکراپنا مؤقف پیش کیا، انکوائری کے معاملے پر نیب کو حقائق سے آگاہ کیا ، ابہام دور کرنے کےلیے نیب کے سامنے حقائق سامنے رکھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں کوئی قانون سےبالاتر نہیں، قوم نے کل قانون شکنی اور آج قانون پسندی کا مظاہرہ دیکھا۔
آج قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں نیب کےسامنے پیش ہوا اور اپنا موقف پیش کیا. انکوائری کے معاملے پر نیب کو حقائق سے آگاہ کیا اور ابہام دور کرنےکیلئے حقائق سامنے رکھے
نئےپاکستان میں کوئی قانون سےبالاتر نہیں
قوم نےکل قانون شکنی اور آج قانون پسندی کا مظاہرہ دیکھا
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) August 12, 2020
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب میں قانونی قواعدو ضوابط کےمطابق امور حکومت چلا رہے ہیں، غلط کام نہ کیا ہے نہ کرنے دیں گے۔
پنجاب میں قانونی قواعد و ضوابط کے مطابق امور حکومت چلا رہے ہیں۔ غلط کام نہ کیا ہے نہ کرنے دیں گے!
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) August 12, 2020
یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب کےغیرقانونی لائسنس کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے ، نیب مشترکہ ٹیم نے عثمان بزدار سے ایک گھنٹہ 40 منٹ پوچھ گچھ کی۔
نیب نے وزیر اعلی پنجاب کوسوالنامہ دے دیا اور ہدایت کی کہ تمام مطلوبہ دستاویزات 18 اگست تک نیب کو فراہم کی جائیں، عثمان بزدار کوجاری کردہ سوالات 12صفحات پر مشتمل ہیں، بعض سوالوں کے بارے میں وزیراعلی نے لاعلمی کا اظہار کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب کے لاعلمی کے اظہار پر نیا سوالنامہ جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں اور کہا 18اگست تک اپنے اور خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات دیں۔