ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرانے کا اعلان کردیا، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کا سفر مل کر تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی، ملاقات میں ٹکٹ ہولڈرز نے ان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر پارٹی کو مضبوط کرنے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

اس کے علاوہ اپنے حلقوں کے مسائل کے حل اور عوام سے روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹکٹ ہولڈرز سے حلقوں میں ترقیاتی کام کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ ہولڈرز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں,ان کے حلقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

عثمان بزدار نے کہا کہ حلقوں میں ترقیاتی کام ٹکٹ ہولڈرز کی مشاورت سے ہونگے، ہم سب عوام کی خدمت کا سفر مل کر تیزی سے آگے بڑھائیں گے، صوبے کے عوام کی تعمیر و ترقی کے مشن میں مل کر کام کریں گے۔

اس موقع پر جہانگیرترین نے کہا کہ ٹکٹ ہولڈرز تحریک انصاف کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان سے مشاورت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ٹکٹ ہولڈرز کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر ٹکٹ ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی ان کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں