لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تبدیلی کی راہ میں رکاوٹیں آتی ہیں مگر ہمت نہیں ہاریں گے، وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں مگر حوصلے بلند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے وسائل اب صرف عوام پر خرچ ہوں گے، عوام کے خوابوں کی تعبیر کا وقت آن پہنچا ہے، ہم سب نے مل کر نیا پاکستان بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں تعلیم، صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، نئے پاکستان کی منزل میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے، عوام کے مسائل حل کرنے کا وعدہ پورا کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی دور دراز تحصیلوں اور اضلاع کے دورے کررہا ہوں، عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے، عثمان بزدار
واضح رہے کہ گزشتہ روز عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی اورنہ کبھی کرے گی، ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا، 70 سال کی خرابیاں دور کرنے میں وقت لگے گا، حکومت کے درست اقدامات ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔
عثمان بزدارز کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑا جاسکتا، عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لئے متعلقہ ادارے متحرک رہیں۔