اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مودی سرکار نے گھناؤنے اقدامات کرکے وادی کو جہنم بنادیا، عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے گھناؤنے اقدامات کرکے وادی کو جہنم بنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہیں، بھارت نے معصوم کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت کا ہر حربہ کشمیری عوام کی آواز کو دبانے میں ناکام رہا ہے، دنیا جانتی ہے بھارت نے مقبوضہ و جموں کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مودی سرکار نے ایک بار پھر خطے میں امن کو داؤ پر لگادیا ہے، مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دیں گے۔

مزید پڑھیں: مودی سرکار کا آرٹیکل 370 کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کا آرٹیکل 370 کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے، غیرقانونی اقدام سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ خصوصی حیثیت ختم کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، مودی سرکار کا فیصلہ انسانی حقوق پر کھلم کھلا حملہ ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کا اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا، بھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے انحراف کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں