تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...
Array

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پرویز الٰہی کی ملاقات، پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی کی شدید مذمت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے ملاقات کی جس میں پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف اور مریضوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے، قانون سب کے لیے برابر ہے، بلا تفریق قانونی کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسپتالوں میں مریضوں، لواحقین، ڈاکٹرز کو تحفظ دیں گے، کل کا واقعہ شرمناک اور انتہائی قابل مذمت ہے، افسوس ہے بعض عناصر نے بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اتحادی جماعت کو ہمیشہ ساتھ لے کر آگے کی جانب چلتے جائیں گے، اختلافات پیدا کرنے کی کوشش اب کامیاب نہیں ہوں گی۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا کہ دل کے اسپتال میں ایسا واقعہ سب کے لیے باعث شرمندگی ہے، وکلا کی ہنگامہ آرائی کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مہذب معاشرے میں غیرانسانی فعل کی گنجائش نہیں ہے، مریضوں کو علاج کی سہولت سے زبردستی روکنا مجرمانہ فعل ہے، ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ آپ کو پہلے بھی سپورٹ کیا آئندہ بھی کرتے رہیں گے، غلط فہمیاں پیدا کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، اپوزیشن محض نام کی رہ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -