جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

حکومت پنجاب کا سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے انویسٹمنٹ کانفرنس کرانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے جلد انویسٹمنٹ کانفرنس کرائے گی.

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب نے بحرین میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، اس موقع پر بحرین میں مقیم پاکستانی سرمایہ کا روں نے مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا.

وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے سازگارماحول ہے، موجودہ حکومت نے بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دیا، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے گی.

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرمایہ کارمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے جامع بزنس پلان پیش کریں، پنجاب حکومت اس ضمن میں تیزی سےاقدامات کرے گی، جلد انویسٹمنٹ کانفرنس کرائی جائے گی.


 مزید پڑھیں:“نلکے کا پانی صاف ہے یا نہیں؟” وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کی ویڈیو وائرل


اس موقع پر وفد نے کہا کہ آئی ٹی، لائیواسٹاک وڈیری ڈیولپمنٹ، جیولری میں سرمایہ کاری کو تیار ہیں، کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے.

وفد نے کہا کہ بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی موجودہ قیادت پر بھرپور اعتماد ہے، پاکستانی سرمایہ کا روں کے وفد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دورہ بحرین کی دعوت دی ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں