جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات میں کہا حکومت نے شفافیت کے نئے کلچر کو پروان چڑھایا اور ہر سطح پر شفافیت کوفروغ دےکروسائل کوبچایاگیا جبکہ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا حکومت کےفلاح عامہ کیلئےاقدامات سےعوام کو ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اورملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفاق اورصوبے کے شعبہ اطلاعات میں کوآرڈی نیشن بہتر بنانے پرگفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا حکومت نے شفافیت کے نئے کلچرکو پروان چڑھایا ہے، ہر سطح پر شفافیت کو فروغ دے کر وسائل کو بچایاگیا ہے، کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج آئے۔

اس موقع پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کی خدمت کیلئے بے مثال اقدامات کئے، حکومت کے فلاح عامہ کیلئے اقدامات سے عوام کو ریلیف ملےگا۔

مزید پڑھیں : ووٹ کوعزت دینے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کوعزت دیں:‌ فردوس عاشق اعوان

یاد رہے 22 اپریل کو معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھیں ، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا عمران خان، پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ پنجاب ایک پیج پر ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں میڈیا کا کلیدی کردارہے، صحافی برادری کی مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پر وزیراعظم نے اعتماد کا اظہار کیا، مخالفین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف افواہوں کا بازار گرم کر رکھا، ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ووٹ لےکرمنتخب ہوئے ہیں، لہٰذا انھیں عزت دی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں