پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کورونا ایس او پیز نظرانداز کرنے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، وزیراعلی پنجاب نے عوام کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کرنے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، کورونا کی دوسری لہرسے بچنے کیلئے شہریوں کا پہلے کی طرح تعاون ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کورونا صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہےکہ انسداد کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کرنے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، اکتوبر کے پہلے 20روزمیں کورونا کیسوں کی تعداد اور مریضوں کی اموات بڑھی ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل کورونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی، شہری احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کریں، کورونا کی دوسری لہرسے بچنے کیلئے شہریوں کا پہلے کی طرح تعاون ضروری ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر تسلسل کے ساتھ عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے، شہریوں کو بھی اپنی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سماجی فاصلے برقرار رکھنے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا ایکٹو کیسوں کی تعداد2198ہوگئی ہے، 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 108نئے کیس سامنے آئے اور12مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد صوبے میں اب تک 2310مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

24 گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کیلئے آٹھ ہزار 623 ٹیسٹ کیے گئے اور مجموعی طور سے اب تک چودہ لاکھ چوہتر ہزار477ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکلہ ایک لاکھ ایک ہزارسات سوساٹھ مریضوں میں سے97 ہزار 252مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں