ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عالمی یوم ارض کامقصدزمین کوپہنچنےوالےنقصان سےآگاہ کرناہے،عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیاں چیلنج کے طور پر سامنے آ رہی ہیں، عالمی یوم ارض کا مقصد زمین کو پہنچنے والے نقصان سے آگاہ کرناہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عالمی یوم ارض پر اپنے پیغام میں کہا عالمی یوم ارض کامقصدزمین کو پہنچنے والے نقصان سے آگاہ کرناہے، یہ دن ہمیں مشترکہ کوششوں کی ذمےداری کا احساس دلاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا ماحولیاتی آلودگی اورموسمی تبدیلیاں چیلنج کےطورپرسامنے آ رہی ہیں، عالمی درجہ حرارت میں اضافہ نہ صرف تشویشناک بلکہ بڑا مسئلہ ہے، زمین اپنی بقا کے حوالے سے خدشات کا شکار ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے دنیا بھر میں آج ہماری زمین کے تحفظ اور اس سے محبت کا شعور اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم ارض یعنی زمین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

عالمی یوم ارض سب سے پہلے سنہ 1970 میں منایا گیا، یہ وہ دور تھا جب تحفظ ماحولیات کے بارے میں آہستہ آہستہ شعور اجاگر ہو رہا تھا اور لوگ فضائی آلودگی اور دیگر ماحولیاتی خطرات کا بغور مشاہدہ کر رہے تھے۔

رواں برس کی تھیم پروٹیکٹ آور اسپیشیز رکھی گئی ہے ۔

دنیا بھر میں اس موقعے پر اپنے ماحول کی صفائی اور فضائی آلودگی پھیلانے سے گریز کے لیے آگہی کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ جبکہ مقامی کمیونٹیز اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کرکے اس دن کی اہمیت اجاگر کرتی ہیں۔ بہت سی تنظیمیں شہر میں ساحل ِ سمندر، دریاؤں یا دیگر قدرتی مقامات پرجا کر صفائی کا کام کرکے زمین کو صاف ستھرا رکھنے کی کوششوں میں اپنا حصہ ادا کرتی ہیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں