لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پا ک فضائیہ کے شاہینوں نے مکاردشمن کی فضائی طاقت کوخاک میں ملایا اور جرأت، شجاعت اوربہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں، پاک فضائیہ دشمن کی ہر چال کاجواب دینےکیلئےہمہ وقت تیارہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پا ک فضائیہ کےشاہینوں نےمکاردشمن کی فضائی طاقت کوخاک میں ملایا اور جرأت، شجاعت اوربہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں۔
، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جانبازوں نےفضائی حدودکادفاع کرتےہوئےدشمن کوشکست دی، 7ستمبر 1965کادن پاک فضائیہ کی تاریخ کاسنہری باب ہے، پاک فضائیہ کےناقابل فراموش کارناموں کوہمیشہ یادرکھاجائےگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم کوپاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پرنازہے ، پاک فضائیہ دشمن کی ہر چال کاجواب دینےکیلئےہمہ وقت تیارہے،پاک فضائیہ نے فروری میں 2 بھارتی طیاروں کو گراکر صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
عثمان بزدار نے پاکستان ایئرفورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے شاہینوں کےعظیم کارناموں،لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا اور کہا پاک فضائیہ کاشماردنیا کی بہترین فضائی فورسزمیں ہوتاہےجس پرفخرہے۔