ڈی جی خان: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیمیں حکومتی احسان نہیں، عوام کا حق ہیں.
ان خیالات کا اظہارا نھوں نے ڈی جی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہرضلع و تحصیل کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا.
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کے مسائل حل کریں گے، ڈی جی خان اور راجن پور کو بجٹ میں اتنا فنڈ ملے گا، جتنا لاہورکوملے گا.
ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیمیں عوام کا حق ہیں، ڈی جی خان سے مظفرگڑھ تک دو رویہ سڑک کے لئے 3 ارب فنڈز فراہم کردیے، دورویہ سڑک دو ماہ میں مکمل ہوگی، دس جدید ترین بسیں چلائی جائیں گی.
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈ ی جی خان میں جدید کارڈ لوجی اسپتال بنائیں گے، ٹیکنیکل کالج کو یونیورسٹی کی سطح پر لے کر جائیں گے، پانچ کروڑ روپے سے ہاکی اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کریں گے، بی سی بی کے تعاون سے کرکٹ ٹریننگ اکیڈمی بنائیں گے.
مزید پڑھیں: ایک تاثرتھا وزیراعلیٰ بادشاہ ہوتا ہے، جسے عثمان بزدار نے ختم کیا، وزیراعظم
انھوں نے کہا کہ ڈی جی خان کو فرنیچر آئی ٹی مصنوعات کے لئے20 کروڑ دے جائیں گے، سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے لئے 50 کروڑ روپے فراہم کر دیے، ڈیرھ لاکھ لاگوں کوانصاف کارڈ مہیا کیا جائے گا.
ان کا کہنا تھا کہ تین میٹرنٹی ایمبولینس فراہم کریں گے، ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے میڈیکل افیسر لائیں گے، ضلع کو صحت کی سہولیات فراہم کریں گے۔