The news is by your side.

Advertisement

تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ حکومت کا تاریخ ساز اقدام قرار

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کو حکومت کا تاریخ ساز اقدام قراردے دیا اور کہا ایکٹ کے تحت مقدس ہستیوں سے متعلق توہین آمیز کلمات قابل گرفت ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ سے مذہبی ہم آہنگی بڑھے گی، ایکٹ سےنفرت انگیز مواد کی اشاعت کی روک تھام ہوگی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایکٹ کے تحت رسول اکرمﷺکےنام کےساتھﷺلکھنالازمی قراردیاگیاہے اور مقدس ہستیوں سےمتعلق توہین آمیز کلمات قابل گرفت ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا اسلام اورالہامی کتابوں سےمتعلق توہین آمیز کلمات بھی قابل گرفت ہوں گے، ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5سال قید اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی اور تعزیرات پاکستان کی مروجہ دفعات کے تحت بھی کارروائی کی جاسکے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے اس حوالے سے قانون سازی کی ، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اوراراکین کو مبارک باد دیتا ہوں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں