جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ساہیوال واقعہ: ملزمان کو سزا دے کر مثال قائم کریں گے: وزیرِ اعلیٰ پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

ساہیوال: وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعۂ ساہیوال پر کہا ہے پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے، ملزمان کو سزا دے کر مثال قائم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے میانوالی سے یہاں پہنچا ہوں۔

[bs-quote quote=”شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی جائے گی، انکوائری کی خود نگرانی کروں گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اعلیٰ پنجاب”][/bs-quote]

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، ملوث اہل کاروں کو قرار واقعی سزا دیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا ’جے آئی ٹی 72 گھنٹے میں واقعے کی رپورٹ مکمل کرے گی، اور شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی جائے گی، انکوائری کی خود نگرانی کروں گا۔‘

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کیس میں انصاف ملے گا کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، گرفتار اہل کار سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں، حقائق قوم کے سامنے لے کر آئیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا ’میرا وعدہ ہے انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا، ساہیوال واقعے کا مقدمہ درج ہو گیا ہے، بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہوگی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:  سی ٹی ڈی اہل کاروں کا مؤقف درست نہ ہوا تو نشانِ عبرت بنا دیں گے: فواد چوہدری

خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ اگر سی ٹی ڈی اہل کاروں کا مؤقف درست نہ ہوا تو انھیں نشانِ عبرت بنائیں گے۔

دوسری طرف ترجمان وزیرِ اعظم آفس افتخار درانی نے کہا ہے کہ ساہیوال کے افسوس ناک واقعے کے نتیجے میں بے آسرا ہونے والے بچوں کی دیکھ بھال حکومت کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں