منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

‘کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کوروناکی موجودہ لہر پہلےسےکہیں زیادہ خطرناک ہے ، ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو صورتحال مزید بگڑسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے، کورونا مریضوں کے مثبت کیسزکاتناسب بہت بڑھ چکاہے اور ہیلتھ سسٹم دباؤکاشکارہورہاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہورسمیت بعض شہروں میں کوروناصورتحال تشویشناک ہے، اس حوالے سے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئےضروری اقدامات کیےہیں۔

عثمان بزدار نے کہا حکومتی ہدایات پرعمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے اور عوام سے اپیل کی خود کو کورونا سے بچانے کے لیے ماسک لازمی پہنیں، ماسک کا استعمال کورونا سے محفوظ رکھتا ہے۔

انھوں نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے خبردار کیا کہ بے احتیاطی کےباعث مریضوں کی تعدادبڑھ رہی ہے، کورونا پر قابو پانے کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے، ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو صورتحال مزیدبگڑسکتی ہے۔

کورونا ایس او پیز کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرقانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں