لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ماضی میں شوبازیاں ہوتی رہیں اورجعلی کام کیےگئے، تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیوں کودرست کررہی ہے، جس میں وقت لگےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ماضی میں شوبازیاں ہوتی رہیں اورجعلی کام کیےگئے ، صوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام بنیادی ضروریات سےمحروم ہیں، تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیوں کودرست کررہی ہے، برسوں کی خرابیاں دورکرنے میں وقت لگےگا۔
مزید پڑھیں : 70 سال کی خرابیاں دور کرنے میں وقت لگے گا،وزیراعلیٰ پنجاب
یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی اورنہ کبھی کرے گی، ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے، ماضی کی لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا، 70 سال کی خرابیاں دور کرنے میں وقت لگے گا، حکومت کے درست اقدامات ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔
اس سے قبلعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق ادوار میں کرپشن کا دور دورہ تھا، ماضی میں غلط پالیسیوں سے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، گزشتہ 10 برس کے دوران ریکارڈ قرض لیے گئے، قرض ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے استعمال نہیں کیے گئے۔
انھوں نے مزید کہا تھا سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کوبھگتنا پڑرہا ہے، تحریک انصاف کی حکومت ملک کو درست سمت میں لے کرجا رہی ہے، ہماری جدوجہد ملک سدھارنے اورعوام کو خوشحال کرنے کی ہے، ہمارا ہر قدم وطن عزیز کی بہتری کے لیے اٹھ رہا ہے۔